ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں آندھی کے ساتھ تیز بارش،ہر سو جل تھل،موسم خوشگوار

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں آندھی کے ساتھ تیز بارش،ہر سو جل تھل،موسم خوشگوار

ملتان،مظفرگڑھ،وہاڑی،ٹھٹھہ صادق آباد(سپیشل رپورٹر،نمائندگان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز تیز آندھی کیساتھ بارش ہوئی جس سے ہر طرف جل تھل ہوگئی۔(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ملتان شہر میں گزشتہ روز دن بھر گرمی کے بعد سہ پہر کے وقت اچانک بادل چھا جانے کے بعد تیز آندھی اور بارش شروع ہوگئی جس کے نتیجہ میں ہرسو جل تھل ہوکر رہ گیا۔محکمہ موسمیات کئے مطابق مذکورہ بارش(4.8)ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جس سے دن بھر کی گرمی کا زور ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ موسم خوشگوار ہوگیا اور شہری سڑکوں پر نکل آئے جو خوشگوار موسم کا نظارہ دکھائی دئیے محکمہ موسمیات نے آج بھی ملتان میں ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابقخان گڑھ، خان پور بگا شیر اور گرد و نواح میں جمعرات کی دوپہر اچانگ گرد آلود ہوائیں چلیں بعد ازاں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے شدید گرمی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ اور نامہ نگار کے مطابقدن بھر شد ید گرمی اور حبس کے بعد شام کے وقت آسمان پر گہر ے بادل چھا گئے جس پر تیز ہوا ؤں کے ساتھ بارش برسی ، جس کی وجہ سے گرمی کے ستائے لوگو ں کے چہروں پر مسکراہٹ آگئی اور موسم بھی خو شگوار ہو گیا جبکہ پا کستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر چودھری افتخار احمد ، جنرل سیکرٹری چودھری محمد اکرم کمبوہ ، چودھری ذوالفقار برقودیگر نے بتایا کہ گندم کی فصل کسان کاٹ رہے یہں اور تھریشر اور ہارویسٹر وغیرہ نے دانے نکالنے کی تیاری کررہے ہیں بارش کی وجہ سے گندم خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ٹھٹھہ صادق آباد ونواحی علاقوں میں تیزہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی،بارش ،تیزہوا سے گندم کی تیار کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ہوا بارش سے گرمی کم وموسم کافی خوشگوار ہوگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر