زکریا یونیورسٹی، کروڑوں کے منصوبوں میں اقرباء پروری، قواعد کی دھجیاں اڑا دی گئیں

زکریا یونیورسٹی، کروڑوں کے منصوبوں میں اقرباء پروری، قواعد کی دھجیاں اڑا دی ...

ملتان( سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں مبینہ طور پر سکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کی لاگت کے منصوبے ٹینڈر کے بغیر من پسند ٹھیکیداروں کو الا ٹ کرکے پیپرا رولز ‘کنسٹرکشن رولز کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں‘پیپرا رولز کے مطابق کوئی بھی پبلک سیکٹر ادارے ایک لاکھ روپے سے زیادہ لاگت کی پرچیز و تعمیرات و(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

دیگر امور کے لئے ٹینڈر جاری کریں گے‘ کوئی بھی ادارہ بغیر ٹینڈر کے ترقیاتی کام کی خرید و فروخت نہیں کر سکتا اور کنسٹرکشن رولز کے مطابق کوئی بھی ادارہ کسی ترقیاتی کام کو یا خرید وفروخت کو حصوں میں تقسیم کرکے ٹینڈر کے ذریعے بھی نہیں کراسکے گا اور پیپرا رولز 1999کے مطابق تمام سرکاری ادارے 5کروڑ یا اس سے زائد کے تمام ترقیاتی منصوبوں یا پرچیز کا مکمل ریکارڈ متعلقہ نیب دفاتر کو جمع کرائیں گے مگر بی زیڈ یو نے سکیورٹی کے نام پر 18کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کے ٹھیکے بغیرٹینڈر 19ٹھیکیداروں کو دے دئیے ہیں‘ان میں باؤنڈری وال اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ایسی کوئی بات نہیں ہے‘الزامات بے بنیاد ہیں۔

اقربائی پروری

مزید : ملتان صفحہ آخر