پیف سکولوں میں نصابی ‘ غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کا فیصلہ

پیف سکولوں میں نصابی ‘ غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کا فیصلہ

ملتان( سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوں سے منسلک سکولوں میں نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں کو (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طالب علموں کی شخصیت میں خوداعتمادی اور سپورٹس مین شپ کے اوصاف اجاگر ہوں اور وہ زیادہ عزم و حوصلے سے پریکٹیکل لائف میں قدم رکھیں۔ پیف کے حکام کے مطابق ہم نصابی سرگرمیاں تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں جس سے نوجوانوں کو اپنی فیلڈ میں نئی راہیں تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر