سابق صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں کیخلاف2شناختی کارڈ رکھنے پر سزا دینے کے استفاثہ پر سماعت4مئی تک ملتوی
ملتان (خبر نگار خصوصی) سیشن جج ملتان نے سابق صوبائی وزیر کے خلا ف دو شناختی کارڈ رکھنے پر سزا دینے کے استغاثہ پر سماعت4 مئی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
تک ملتوی کر نے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں ریجنل الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے درخواست دائر کی تھی کہ سابق صوبائی وزیر عبدالوحید ارائیں نے حقائق چھپاتے ہوئے دو شناختی کارڈ رکھنے کے باوجود الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے تاہم بعد ازاں مخالف امیدوار کی انتخابی عذرداری پرانھیں نااہل قرار دیا گیا او ر عدالت عظمیٰ نے بھی اس حکم کو برقرار رکھا ہے اس لئے قانون کے تحت دو شناختی کارڈ رکھنے کے جرم میں عبدالوحید ارائیں کیخلاف کارروائی کی جائے اور سزا دی جائے اس ضمن میں فاضل عدالت نے مزید کارروائی کے لئے سماعت ملتوی کر دی۔
ملتوی