ارتھ ویک آج سے منایا جائیگا

ارتھ ویک آج سے منایا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ راجن پور ( نمائندگان ) ارتھ ویک آج بھرپور منایا جائیگا ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار کے مطابق (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر فر زند علی نے صحافیوں کوبتا یا کہ پنجا ب ایمر جنسی سر وس ریسکیو 1122 ، محکمہ ماحولیا ت اور سنگت فا و نڈ یشن کے اشتر اک سے آج 22اپر یل سے ارتھ ویک بھر پو ر طر یقے سے منا یا جا ئے گا ۔اس سلسلہ میں عو ام کوکر ہ ارض کے بچا ؤ کی آگا ہی کو پھیلا نے کے لیے آگا ہی کیمپ لگا یا جا ئے گا ۔اور واک کا بھی اہتما م کیا جا ئے گا ۔مز ید شجر کا ری کے سلسلہ میں سنٹر ل ریسکیو اسٹیشن پر پو دے لگا ئے جا ئیں گے ۔ ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی ‘ بیورو رپورٹ کے مطابق .ضلعی محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام عالمی یوم تحفظ ارضیات کے موقع پر گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان میں 22اپریل کو دس بجے دن سیمینار ہو گا اس موقع پر طلباؤطالبات اور اساتذہ کی طرف سے شجرکاری بھی کی جائے گی . یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر تحفظ ماحولیات ڈیرہ غازیخان محمد سرفراز انجم نے یہاں بتائی ۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر ‘ نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام عالمی یوم ارض کے سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں سیمینار کیا گیا جس سے ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات ڈاکٹر محمد یونس زاہد ،پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد زمینی وسائل کو عقلمندانہ طریقے سے استعمال کرنے کی آگاہی دینا ہے۔ سیمینار میں منیجر ہیلپ فاؤنڈیشن جمشید سومرو،پروفیسرز،لیکچرارز اور سٹاف و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں ڈی او ماحولیات نے کالج میں اپنے ہاتھ سے پودا لگا۔اس موقع پر اختر علی انسپکٹر،محمد فاروق رانا فیلڈ اسسٹنٹ اور عارف حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ارتھ ویک