واپڈا ایمپلائز کو اپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ممبران کی طلبی نوٹس جاری ہونے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

واپڈا ایمپلائز کو اپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ممبران کی طلبی نوٹس جاری ہونے ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نیب کی جانب سے واپڈا ایمپلائز کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کے 10ممبران مینجنگ کمیٹی کو طلبی کے نوٹس جاری کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے اس سلسلے میں ممبران مینجنگ کمیٹی سید رضاالکبیرغزنوی ، محمد عارف،محمد خالد ،حبیب (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

الرحمان،ضیاء الرحمان، مقبول احمد،مرزا سلیم بیگ،کاشف ممتاز،شفقت اصغراور اقبال حسین نے درخواست میں چیئرمین نیب اسلام آباداور ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنزوکوارڈینیشن ملتان )کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 25 مارچ کو نیب کی جانب سے درخواست گذاران کو سوسائٹی کے سیکرٹری سعید احمد خان کے خلاف انکوائری میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کئے گئے لیکن ان میں الزامات کی وضاحت نہیں کی گئی جبکہ سعید خان نیب کی حراست میں ہے نیز نیب کی جانب سے شہریوں کو دفتربلانے کا نوٹس دے کر گرفتار کرنے کی عادت بن چکی ہے اس لئے یہ نوٹس غیر قانونی قرار دے کر منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے ۔ سعید احمد خان کو بھی اسی طرح گرفتار کیا گیا اور اس طرح نوٹس دینے میں قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اس لئے یہ نوٹس منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے اس ضمن میں گزشتہ روز سماعت پر ڈویژنبنچ موجود نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر