فراڈ کے مقدمات میں 2ملزم اشتہاری قرار دو کا جسمانی جبکہ 2کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

فراڈ کے مقدمات میں 2ملزم اشتہاری قرار دو کا جسمانی جبکہ 2کا جوڈیشل ریمانڈ ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خرد برد اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں ملوث 2 ملزموں کواشتہاری قرار دینے ، 2(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ملزموں کا جسمانی اور 2 ملزموں کاجوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت نے تھانہ ایف آئی اے میں درج مظفرگڑھ کے 385 پنشنرز کے ووچرز میں ٹمپرنگ کر کے ایک کروڑ 91 لاکھ 80 ہزار 677 روپے زائد نکلوا کر خرد برد کرنے پر قومی بنک کے سابقہ کیشئر منتظر مہدی اور سعید احمد کے مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش رہنے پر اشتہاری قرار دینے ،تھانہ کینٹ میں درج جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے کے مقدمہ میں ملزم راشد امین کا 4 روزہ جسمانی ،تھانہ شاہ شمس میں درج بوگس کاغذات پر گاڑی فروخت کرنے پر ملزم محمد ایاز کا 2 روزہ جسمانی،تھانہ مظفر آباد میں درج بھٹہ خشت مالک کو جعلی سرکاری اہلکار بن کر بھتہ مانگنے کے مقدمہ میں ملوث ملزموں محمد مشتاق اور معظم شاہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے ۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر