ملتان آنیوالی ٹرینیں بدستور تاخیر کا شکار،ہزارہ ایکسپریس4گھنٹے لیٹ،مسافر پریشانی میں مبت
لا
ملتان (جنرل رپورٹر) مختلف اسٹیشنوں سے ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں گزشتہ روز بھی تاخیر کا شکار رہیں، حویلیاں سے کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس 4گھنٹے، کراچی سے پشاور جانیوالی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
عوام ایکسپریس 1گھنٹہ، راولپنڈی سے ملتان آنیوالی مہر ایکسپریس 1گھنٹہ، کراچی سے حویلیاں جانیوالی ہزارہ ایکسپریس 45منٹ، کراچی سے راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس 30منٹ اور راولپنڈی سے کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس 30منٹ کی تاخیر سے ملتان اسٹیشن پہنچیں جس کے باعث مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹرینیں