معاشی سرگرمیوں سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا ‘ ہاشم جواں بخت

معاشی سرگرمیوں سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا ‘ ہاشم جواں بخت

رحیم یارخان (بیورو نیوز )رکن صوبائی اسمبلی مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ مستقبل میں جنوبی پنجاب میں زبردست معاشی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

انقلاب برپا ہوگااس خطے میں مستقبل میں ہونے والی معاشی سرگرمیوں سے عوام کا معیار زندگی بلندہوگا ضلع رحیم یارخان ان معاشی سرگرمیوں کا حب ثابت ہوگا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹرسٹ سیڈ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عمران مدنی سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اورچولستان کیڈٹ کالج جیسے بڑے تعلیمی ادارے قائم کئے ہیں جس سے اس ضلع میں تعلیمی انقلاب آئیگا ۔ضلع رحیم یارخان اورضلع راجن پورکو زمینی راستے سے ملانے کیلئے پنجاب حکومت نے بے نظیر بریج کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ کردیئے ہیں اسی طرح متحدہ عرب امارات کے تعاون سے شیخ خلیفہ بریج کی تعمیر کاکام بھی جاری ہے ان دونوں منصوبوں کی تکمیل سے دونوں اضلاع کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 291کی تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے حلقہ میں سٹرکوں کی تعمیر کاکام تیزی کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے اس سے کھیتوں سے منڈیوں تک کسانوں کو اپنی اجناس لانے میں آسانیاں میسر آئیں گی۔

ہاشم جواں بخت

مزید : ملتان صفحہ آخر