آتشزدگی کے دو واقعات میں 54ایکڑ پر کاشت گندم راکھ بن گئی

آتشزدگی کے دو واقعات میں 54ایکڑ پر کاشت گندم راکھ بن گئی

گڑھا موڑ، لڈن (سپیشل رپورٹر، نامہ نگار) آتشزدگی دو مختلف واقعات میں کاشتکاروں کی 54ایکڑ پر کاشتہ گندم کی فصل جل کر راکھ ہوگئی۔ گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق نواحی گاؤں(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

چک 92 ڈبلیو بی اور چک 74 بی پندرہ ایل کے کاشتکار رانا سجاد کی چار ایکڑ،محمد شریف ببر کی دو ایکڑ،محمد رمضان ببر کی چار ایکڑ ،اقبال سہو کی چالیس ایکڑ گندم جل کر راکھ ہو گئی ظفر اقبال ڈاہا نے ہارویسٹنگ مشین پر گندم کی کٹائی کروا کر گندم کے بھوسہ یعنی ناڑ کو آگ لگا دی جبکہ پاس والے کاشتکاروں نے اسے آگ لگانے سے منع بھی کیا کہ ہوا تیز رفتار ہے ناڑ کو آگ لگانے سے قریبی کھیت جل جائیں گے لیکن ظفر اقبال ڈاہا نے کسی کی نہ سنی اور بھوسہ یعنی ناڑ کو اگ لگا دی جسکی وجہ سے آٹھ کاشتکاروں کی پچاس ایکڑ گندم جل کر راکھ ہوگئی اور دیگر کھیتوں کو بچانے کے لئے کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔ لڈن سے نامہ نگار کے مطابق چاہ سموراں والا میں غریب محنت کش عارف آرائیں نے گندم کا شت کی ہوئی تھی کہ ساتھ والے رقبہ کے مالک نے اپنی گندم کی ناڑ کو جلا نے کے لیے آگ لگائی کہ اچانک تیز ہوا کی وجہ سے آگ آگے پھیل گئی جس کی وجہ سے عارف آرائیں کی چار ایکڑ گند م جل کر راکھ بن گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جس نے آگ پر قا بوپا لیا دریں اثنا موضع احمد آباد کے رہائشی اسلم دولتا نہ کی فصل میں کھڑے ٹرانسفار مر کا جیمپر شارٹ ہو گیا جس کے نتیجہ میں چنگا ریاں پیدا ہوئیں اور ان چنگا ریوں کی وجہ سے گندم کو آگ لگ گئی جس سے ایک ایکڑ فصل جل گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر