متعلقہ محکمے پیشگی فلڈ پلان مرتب کرلیں ‘ڈی سی او لیہ

متعلقہ محکمے پیشگی فلڈ پلان مرتب کرلیں ‘ڈی سی او لیہ

لیہ (نما ئندہ پا کستان)ضلع لیہ میں ممکنہ سیلا ب سے بہتر اور موثر طور پرنبر د آزما ہو نے کے لئے پیشگی ایکشن پلا ن کے تحت تمام محکمو ں کے ما بین مستحکم اور ہمہ وقت کوارڈینشن اور تمام

(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

وسائل کو ایک ہی مقام پر یکجا کرکے فلڈ پلا ن ترتیب دیا جا رہا ہے اور فلڈ ایکشن پلا ن کے تحت تمام تکنیکی سہو لتوں اور مشینری کو 1122کے ضلعی دفتر میں مرتکز کر کے کسی بھی ناگہا نی صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے تیار رہا جا ئے گا یہ بات ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے ممکنہ سیلا ب کے پیشگی انتظا ما ت کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی ، اجلاس میں اے ڈی سی ڈاکٹرلبنیٰ نذیر ، اسسٹنٹ کمشنر ز لیہ ، ٹی ایم اوز ،ای ڈی او زراعت ،ای ڈی او ورکس ، ای ڈی او فنانس ، انچار ج 1122، سول ڈیفنس آفیسر ، ایکسئین انہار لیہ ، کو ٹ ادو ، ایس ڈی او بلڈنگز ، ڈی او جنگلا ت ، ڈی ایل او لیہ ، ڈی او تعلیم و دیگر متعلقہ افسران مو جو د تھے اجلاس میں ایس ڈی او انہار لیہ محمد ایو ب قاضی نے بریفنگ کے دوران ضلع لیہ کے سپر بند وں ، فلڈ بند وں اور لیہ فلڈ پر وٹیکشن بند کی مضبو طی و نگرانی اسی طرح بکھری احمد خان و شاہوالہ ، سپر بند وں و سٹڈ بندوں پرجا ری کام کی رفتار اور دریا میں پا نی کی صورتحا ل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، اسی طرح اجلاس میں ڈاکٹر محمد ہاشم نے نشیبی علا قوں کے بنیادی مراکز صحت میں ادویا ت کی مو جو دگی ، فلڈ بندوں پر طبی سہو لیا ت کے لئے کیمپس کا قیا م ، انٹی سنیک ، انٹی ریبک ویکسین کی مو جو دگی و سپرے کے بارے میں آگا ہ کیا اسی طرح انچارج 1122ڈاکٹر تسلیم احمد نے بریفنگ کے دوران بتا یا کہ ضلع لیہ میں فلڈ ریلیف پلا ن کے تیاری کے بارے میں آگا ہ کیا ، ڈی ایل او لیہ ڈاکٹر محمد طارق نے جا نوروں کے لئے ویکسی نیشن کے لئے ویکسین کی مو جو دگی ، فلڈ بندوں پرویٹرنری کیمپس کا قیا م اور ان میں ویکسی نیشن و ادویا ت کی مو جو دگی آگا ہ کیا ۔ اسی طرح اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے ضلع لیہ میں سیلا ب میں صورتحا ل میں فلڈ ریلیف کیمپو ں کا قیام اور ریسکیو و ریلیف سر گر میوں کے لئے ٹی ایم ایز ، صحت ، تعلیم ،جنگلا ت ، ریو نیو ، پو لیس و دیگر محکمو ں کی ذمہ داروں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ نے نشیبی علا قوں کی یو نین کو نسلو ں اور دریا ئی پا نی کے شکا ر ہو نے والے علا قوں کے سروے اور سٹرکوں ، بلڈنگز و دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی ،اجلاس میں ٹی ایم اوز عثما ن جا وید ، ممتاز کلا چی ، محمد آصف جا وید نے ٹی ایم ایز میں فلڈ ریلیف کے لئے مو جود ڈی واٹرنگ سیٹ ، مچھر دانیوں ، وبا ئی امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے سپرے کے با رے میں آگا ہ کیا ۔ اسی طرح دوآبہ فاؤنڈیشن کے غلام رسول اصغر نے بو ٹس کی فراہمی ، عارضی ٹا ئلٹس بلا ک لگا نے ، رضا کا روں کی موجو دگی اور ڈی واٹرنگ سیٹ و بچوں و بڑوں کو فوڈ ایٹمز ، لا ئف جیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی اس ضمن میں فلڈ پلا ن کے لئے اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کو فوکل پرسن بنا تے ہو ئے ضلع بھر کے تمام محکمو ں کے وسائل کو یکجا کر کے عملی مظاہر ہ کر نے اور ریسکیو کے لئے ٹرانسپوٹیشن کی سہو لت کے سلسلہ میں ڈیٹا مر تب کر نے کی ہد ایت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر