حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کی بجائے انرجی بحران کے خاتمے کے اقدامات کرے،میاں مقصود احمد

حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کی بجائے انرجی بحران کے خاتمے کے اقدامات کرے،میاں ...

ملتا ن(کا مر س ر پو رٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی کی جانب سے صنعتوں کے لئے زیرولوڈشیڈنگ کا اعلان اگرچہ خوش آئند ہے مگر حقیقت میں اس قسم کے اعلانات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں جن پر آج تک کسی قسم کاکوئی عمل (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

درآمد دیکھنے میں نہیں آیا۔ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ سے جہاں ایک طرف گھریلو صارفین متاثر ہورہے ہیں وہاں دوسری طرف تاجروں کو8بجے تک کاروبار بند کرنے کاحکم نامہ صادر کرنابھی درست اقدام نہیں۔انہوں نے کہاکہ رات8بجے کے بعد دوکانیں کھلی رکھ کر کاروبار کرنے والوں کو الگ میٹر لگاکر دوسے تین گناہ زیادہ ٹیرف وصول کرنا انتہائی قابل مذمت امر ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل اور ان کے حل سے کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ آنے والی شدیدگرمیوں میں موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق درجہ حرارت پچھلے سالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوگا اس لیے لوڈشیڈنگ کاعذاب بھی اس قدر زیادہ ہوگا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ڈنگ ٹپاؤپالیسیوں کواختیارکرنے کی بجائے ملک میں انرجی بحران کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر