واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے خلاف احتجاج

واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے خلاف ...

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے پاکستان میں بھارت کی مداخلت کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین نے بھارت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھانے کا اعلان کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے کہا کہ ’’را‘‘ ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی سازشوں کے خلاف ہر فورم پر آوازاٹھائیں گے اور دنیا کے سامنے اس کا دہشت گردانہ چہرہ بے نقاب کریں گے ۔بھارت کے لئے بہتر ہے کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی اورر مداخلت کی کاروائیوں سے باز رہے ۔

احتجاج

مزید : علاقائی