چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول قریبی ساتھیوں سمیت اسلام آباد منتقل

چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول قریبی ساتھیوں سمیت اسلام آباد منتقل

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کو قریبی ساتھیوں سمیت اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں اس سے حساس اداروں کے اہلکار پوچھ گچھ اور تفتیش کریں گے ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق راجن پور میں آپریشن کے دوران پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کو قریبی ساتھیوں سمیت اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں اس سے حساس اداروں کے اہلکار پوچھ گچھ اور تفتیش کریں گے ۔ واضح رہے کہ غلام رسول عرف چھوٹو نے دو روز قبل اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے ۔

مزید : علاقائی