پانامہ لیکس پر قوم صاف اور شفاف تحقیقات چاہتی ہے ، مشاہد حسین سید

پانامہ لیکس پر قوم صاف اور شفاف تحقیقات چاہتی ہے ، مشاہد حسین سید

لاہور( نمائندہ خصوصی) سینٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر قوم صاف اور شفاف تحقیقات چاہتی ہے تاکہ حقائق قوم کے سامنے آ سکیں کچھ سیاست دانوں کی وجہ سے قوم باقی سیاست دانوں کو بھی مشکوک نگاہ سے دیکھنا شروع کردیتی ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح سے آرمی چیف نے اپنے گھر سے احتساب کا عمل شروع کیا ہے ٹھیک اسی طر ح سے سیاست دان بھی اپنے آپکو احتساب کے لئے پیش کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنما میاں شہزاد طفیل کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : علاقائی