آرمی چیف کے فیصلے سے مقدس گائے کا تصور ختم ہو گا،سینیٹر سعید غنی

آرمی چیف کے فیصلے سے مقدس گائے کا تصور ختم ہو گا،سینیٹر سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے فیصلے سے مقدس گائے کا تصور ختم ہوجائے گا ۔پاک فوج سے 11افسرا ن کو برطرف کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ فوج کا فیصلہ قابل تحسین ہے ۔پاک فوج کے فیصلے سے مقدس گائے کا جو تصور ہے وہ ختم ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم جب حکومت میں تھے تب بھی ہمارا احتساب کیا گیا ہے ۔ہم ملک میں کرپشن کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں۔

مزید : علاقائی