سی آئی اے نے بھالو ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 3ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

سی آئی اے نے بھالو ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 3ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور)کرائم رپورٹر) اسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے ہاؤس رابری ، شاپ رابری اور گلیوں میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی اشیاء لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث بھالو ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو3ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ان سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لوٹا ہوالاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ڈی آئی جی آپریشنز ، انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی سی آئی اے کو ان وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے گروہوں کو Aگرفتار کرنے کا ٹارگٹ دیا۔ ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک نے ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹاؤن ریاض علی شاہ کی سربراہی میں انسپکٹر محمد نواز اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے ڈاکوؤں کی وارداتوں کا نشانہ بننے والے مختلف شہریوں سے حاصل ہونے والی معلومات اور خفیہ ذرائع سے اکٹھی کی گئی انفارمیشن کی روشنی میں ریڈ کر کے بھالو ڈکیت گینگ کے سرغنہ اللہ دتہ عرف بھالو اور اس کے تین ساتھیوں شہباز عرف عفی، عدیل عرف عدیلہ اور جاوید عرف جیداکو گرفتار کر کے ان سے مختلف وارداتوں میں لوٹے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی،موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیاہے۔دوران تفتیش ملزموں نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں مزیدوارداتوں کا انکشاف کیاہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل میں ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزموں کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -