بادامی باغ،کرنٹ لگنے سے جھلسنے والا دوسرا نوجوان بھی دم توڑ گیا

بادامی باغ،کرنٹ لگنے سے جھلسنے والا دوسرا نوجوان بھی دم توڑ گیا

لاہور (اپنے کرائم رپورٹرسے ) بادامی باغ کے علاقے میں کیبل کی تار لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جھلسنے والا دوسرا نوجوان بھی دم توڑ گیا ،پولیس نے اتفاقی حادثہ قرار دیتے ہوئے لاش ورثاکے حوالے کردی۔ بتایا گیاہے کہ وسن پورہ شادباغ کا 28سالہ محمد سلیمان کیبل کا تار لگاتے ہوئے بجلی کی تاروں کو چھوجانے کے باعث جھلس کر زخمی ہوگیا،وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھا جوگزشتہ روز دم توڑ گیا۔ واضح ر ہے کہ اس واقعہ میں 2نوجوان جھلسے تھے، اوکاڑہ کا رہائشی جواں سال آفاق چند روز قبل جاں بحق ہوگیا تھا ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ اتفاقی حادثے کی رپٹ لکھ کر لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

مزید : علاقائی