میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل بوریوالہ کیلئے مخصوص نشستوں پرامیدواروں کی نامزدگی مکمل

میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل بوریوالہ کیلئے مخصوص نشستوں پرامیدواروں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
امیدواروں کی نامزدگی مکمل کرلی ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمدآرائیں اور ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے میونسپل کمیٹی کے لئے دومزدور نشستوں پر ڈاکٹر محمد سرور ،ملک رحمت علی،اقلیتی دونشستوں کے ڈاکٹر اسلم پرویزبگا،شمعون مسیح،خواتین کی چار نشستوں پرنسرین اختر ،حاجن فوزیہ،خالدہ بیگم اور پروین اختر کو نامزد کردیا جبکہ ضلع کونسل میں ٹیکنو کریٹ نشست چوہدری اسامہ احمد، کسان کے رانا غلام ربانی ،خواتین کوثرپروین عرف سلمیٰ ایوب اور خواتین اقلیتی نشست کے لئے نذیر اختر رندھاوا کو نامزد کیا گیا ہے۔ مسلم لیگی عہدیداروں چوہدری عبدالرشید بگیانوالہ،شاہین افضل بگیانوالہ،راؤ غفار علی خاں، چوہدری محمد صغیررامے،محمد حسین بھٹی اور دیگر نے نامزد ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی۔