مختلف اضلاع میں73نئے پاسپورٹ آفس قائم کئے جائینگے،عثمان اختر باجوہ

مختلف اضلاع میں73نئے پاسپورٹ آفس قائم کئے جائینگے،عثمان اختر باجوہ

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی )ملک کے مختلف اضلاع میں 73نئے پاسپورٹ آفس قائم کیے جائینگے ، جبکہ 15بڑے شہروں میں ایگزیکٹو

(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

پاسپورٹ کے دفاتر کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائیگا ،یہ بات ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس عثمان اختر باجوہ نے ڈیرہ غازیخان پاسپورٹ آفس میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سے ٹی سی ایس کوریئر سروس کے تعاون سے ڈلیوری سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ نذیر احمد ،ٹی سی ایس کے ایریا بزنس منیجر شکیل احمد بلال ، ایریا منیر سید فاروق علی ، آپریشن منیجر ساجد حمید کے علاوہ پاسپورٹ آفس کے افسران محمد صدیق ، سید تحمل حسین شاہ ،توفیق احمد اور دیگرمتعلقہ اہلکاران بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ جون سے لے کر دسمبر تک دنیا کے 50ممالک میں نئے پاسپورٹ دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائیگا ، جبکہ 82ممالک میں پاسپورٹ مشین ریڈ ایبل کی سہولت موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کے آغاز سے قبل سروس کا کراچی ، لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور ، فیصل آباد ، گوجرنوالہ ، مردان ، سیالکوٹ اور گجرات میں کامیاب افتتاح ہو چکا ہے اور اس سروس کے ذریعے گذشتہ چھ ماہ میں تقریباً8سے 10ہزار پاسپورٹ انتہائی محفوظ طور پر تقسیم کیے جا چکے ہیں اوراس سلسلہ میں تاحال کوئی شکایات موصول نہیں ہوئیں، ڈائریکٹر جنرل عثمان اختر باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک آپشنل سروس ہے جسے صرف ڈھائی سو روپے اضافی چارجز دے کر حاصل کیا جا سکتا ہے اور آئندہ کچھ عرصہ بعد اس ڈلیوری سروس کا بین الاقوامی سطح تک دائرہ کار وسیع کردیا جائیگا جبکہ پاسپورٹ کی دوبارہ تجدید کیلئے آن لائن پاسپورٹ سروس کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جائیگا جس میں پہلے مرحلے میں یہ سروس بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے شروع کی جائیگی تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہری کریڈٹ کارڈ اور ایزی پیسہ کے ذریعے فیس کی ادائیگی کے بعد پاسپورٹ کی دوبارہ تجدید ہو سکے گی ۔ ہر ماہ پانچ نئے پاسپورٹ دفاتر کھولے جائینگے ۔ گذشتہ پندرہ ماہ کے دوران جون 2016ء تک مجموعی طور پر 40نئے دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر