صادق آباد،چوری کا شبہ،پنچایت کا لڑکی سمیت5افراد کو انگاروں پر چلنے کا حکم

صادق آباد،چوری کا شبہ،پنچایت کا لڑکی سمیت5افراد کو انگاروں پر چلنے کا حکم

صادق آباد( تحصیل رپورٹر)ظالم زمیندار نے چوری کے شبہ میں جعلی پیرکے کہنے پر غریب خاندان کے 4لڑکوں محمدعاطف،محمدشہزاد،محمدعاصم،محمدکاشف اور2 1سالہ لڑکی سعدیہ کوبھری (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

پنچایت میں دھکتے انگاروں پر چلنے کا حکم دیدیا انگاروں پرچلنے سے تمام افرادکے پیروں پر چھالے ابھرآئے ۔زمیندار چوہدری محسن اور جعلی پیر موقع سے فرار ہوگئے متاثرین نے انصاف کیلئے تھانہ صدر صادق آباد پہنچ گئے ۔واقعہ میں ملوث زمیندار چوہدری محسن کو بھی بلوالیا چوہدری محسن اپنی ذاتی کار نمبری 153اے ایس ایم پر تھانہ صدر پہنچ گئے ۔ میڈیا کو چوہدری محسن تک ملنے سے روکا گیا البتہ زمیندار چوہدری محسن کی کار تھانے کے باہر کھڑی پائی گئی میڈیا کے سوال پر پولیس کے افسرنے بتایاکہ اس واقعہ جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی زمیندار چوہدری محسن سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے اورجعلی پیر کی گرفتاری کیلئے بھی پولیس پارٹی روانہ کردی گئی ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم کئی سال پہلے زمیندارچوہدری محسن کے مزارع رہے چکے ہیں زمیندار کے آئے روز کے مظالم سے تنگ آکر ہم نے اس کا رقبہ کاشت کرنے سے چھوڑ دیا جس کی رنجش پر زمیندار چوہدری محسن نے ہم پر چوری کا الزام لگا دیا اور ہمیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے دھکتے انگاروں پر چلنے کا حکم دیا گیا ۔دوسری طرف ذرائع سے معلوم کیا تو پولیس بجائے متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے زمیندار سے ملکر متاثرین پرصلح کرنے کیلئے اپنا اثررسوخ استعمال کرنا شروع کردیا ہے تاکہ زمیندار سے بھاری رقم مک مکا کے طورپر لی جا سکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر