پاناما لیکس ،حکومت نے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا

پاناما لیکس ،حکومت نے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھنے ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس پر اپوزیشن کا دباؤ کام کر گیا، حکومت نے تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو خط لکھنے کا فیصلہ وزرائا ور معاونین کی مشاورت سے کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت کا بھی یہی مطالبہ تھا۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے کمیشن کی تشکیل کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط 2 روز میں بھجوائے جانے کا امکان ہے

مزید : صفحہ اول