کراچی اور لاہور کے سابق کور کمانڈرز پر بھی ’’احتساب کا شکنجہ ‘‘ کس دیا گیا

کراچی اور لاہور کے سابق کور کمانڈرز پر بھی ’’احتساب کا شکنجہ ‘‘ کس دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے بلا امتیاز احتساب اور کرپشن کے خاتمے کے اعلان اور 13اعلیٰ فوجی عہدے داروں کی بر طرفی کے بعد کرپشن کے خلاف پاک فوج مہم کی ذد میں دو سابق کورکمانڈرزبھی آ گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل ’’اب تک نیوز ‘‘ اور ’’نیونیوز‘‘ کے مطابق سابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی اور سابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان پر بھی کرپشن الزامات کے تحت سخت ترین کاروائی کا امکان ہے۔نجی ٹی وی چینلز کے مطابق ڈی ایچ اے کراچی اور ڈی ایچ اے لاہور میں زمینوں کی خریداری اور الاٹمنٹ میں کی جانے والی مبینہ کرپشن پر فوجی قیادت کی جانب سے سابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کو دوارب اسی کروڑ واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان پر بھی ڈی ایچ اے لاہور میں زمینوں کو ایکوائر کرنے اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے نام پر ہونے والی مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں ،لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کورکمانڈر لاہور رہ چکے ہیں اوران کے سابق آرمی چیف جنرل (ر)اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی سے قریبی اور گہرے روابط تھے۔

مزید : صفحہ اول