جج کوثر عباس کی ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سننے سے معذرت
اسلام آباد(آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے مقدمہ دوسری عدالت میں منتقل کرنے کیلئے تحریری درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھیج دی ہے ۔ گزشتہ روز ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کے وکلاء کی جانب سے تلخ کلامی کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے مقدمہ دوسری عدالت میں منتقل کرنے کیلئے تحریری درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھیج دی ہے جج سید کوثر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر کیس نہیں سن سکتا جبکہ دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جہانگیری نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی وکیل کی جج سے بدتمیزی کی حمایت نہیں کرینگے ان کا کہنا تھا کہ بینچ اور بار کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ۔