کرہ ارض کو محفوظ بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، شہباز شریف کا ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر پیغام

کرہ ارض کو محفوظ بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، شہباز شریف کا ورلڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ ارتھ ڈے منانے کا آغاز ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے زمین کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میںآگہی پھیلانے کے لئے کیا گیا تھا اور یہ دن منانے کا مقصد زمین کی بقا کو دوام بخشنے کے لئے شعور اجاگر کرنا ، ماحولیات کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانا اور زمین کو درپیش خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔ورلڈ ارتھ ڈے کی علامتی تحریک کا اصل مقصد عوام میں اپنے ماحول سے دوستی کا شعور اجاگر کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دن ہمیں ماحولیات کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ پانی، پہاڑ، جنگلات، ہریالی اور صحرا کو اصل روح کے ساتھ قائم رکھنا ہی زمین سے محبت کا نام ہے۔ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پراپنے ماحول کو ماحولیا تی آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کرناہے۔

مزید :

صفحہ آخر -