توسیع نہ پانیوالے چار ججز کے نام عدالت کی ویب سائٹ سے ہٹا دیئے گئے

توسیع نہ پانیوالے چار ججز کے نام عدالت کی ویب سائٹ سے ہٹا دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے توسیع نہ پانے والے چار ججز کے نام عدالت عالیہ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیئے گئے، ججز کی تعداد اب 49رہ گئی جبکہ ججز کی کمی بڑھ کر 11 ہو گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے توسیع نہ پانے والے ججز کے نام ہٹا کر عدالت عالیہ کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے، ججز کے ناموں کے حوالے سے اپ ڈیٹ کی جانے والی ویب سائٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد ا49رہ گئی ہے، توسیع نہ پانے والے جسٹس حافظ شاہد ندیم کاہلوں، جسٹس فرخ گلزار اعوان، جسٹس مشتاق احمد تاررڑ اور جسٹس اسلم جاوید منہاس کے نام لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ سے ہٹا دیئے گئے ہیں ، لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ ججز میں 38مستقل جبکہ 11ایڈیشنل ججز کام کر رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -