شہبازشریف کا میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے چیئرمین ارشد صابری کے انتقال پراظہار تعزیت

شہبازشریف کا میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے چیئرمین ارشد صابری کے ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے چیئرمین اور سینئر صحافی ارشد صابری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر