سنی اتحاد کونسل آج ’’یوم مذمت کرپشن‘‘ منائے گی

سنی اتحاد کونسل آج ’’یوم مذمت کرپشن‘‘ منائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا کہ سنی اتحاد کونسل جمعہ22اپریل کو ملک گیر ’’یوم مذمت کرپشن‘‘ منائے گی۔ جمعہ کے اجتماعات میں پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات کے مطالبے پر مشتمل قراردادیں منظور کی جائیں گی اور کرپشن کے خلاف خطبات جمعہ دئیے جائیں گے۔ آپریشن ضرب احتساب شروع ہونے والا ہے۔ بے رحم احتساب کے بغیر اب ملک نہیں چل سکتا۔ آرمی چیف کا کرپشن مخالف بیان مشورہ نہیں انتباہ ہے۔ کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے۔ عسکری قیادت نے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کرکے قوم کے جذبوں کی ترجمانی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل پنجاب کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اہل اقتدار عوامی مسائل کے حل کی بجائے کرپشن بچانے میں مصروف ہیں۔ اجلاس میں صاحبزادہ حسن رضا، صاحبزاد ہ عمار سعید سلیمانی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، سید جواد الحسن کاظمی، صاحبزادہ مطلوب رضا، ارشد مصطفائی، ملک بخش الٰہی،میاں فہیم اختر، پیرمیاں غلام مصطفی،مفتی محمد حسیب قادری، حاجی رانا شرافت علی قادری، صاحبزادہ معاذالمصطفیٰ اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -