کرپشن اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،چودھری سرور

کرپشن اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،چودھری سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی) سابق گور نر وتحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کرپشن کیخلاف ایکشن کیلئے سارا پاکستان ایک پیج پر ہے‘آرمی چیف جنر ل راحیل شر یف کا کر پشن کرنیوالوں کو بر طرف کر نا جرات مندانہ اقدام ہے ‘ کرپٹ حکمرانوں کا اتحاد ایک دوسرے کو بچانے کیلئے ہے مگر انکو ناکامی کے سواکے کچھ نہیں ملے گا‘کر پشن صرف ملک وقوم نہیں حکمرانوں کی سیاسی تباہی بھی ثابت ہوگی حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں امیر غریب میں فرق بڑھ رہا ہے‘ کرپشن اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ پاکستان سٹیزن موومنٹ کے سر براہ حافظ غلام محی الدین کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو کرپشن کے خلاف محاذ بنانے کی ضرورت ہے اور عمران خان بھی اس حوالے سے 24اپریل کو جلسے میں اگلا لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے اور عمران خان کارکنوں کو جو بھی ہدایات دیں گے پوری تحر یک انصاف اسکے ایک ایک لفاظ پر عمل کر یں گے ۔

مزید : صفحہ آخر