لائن مین اور کرین آپریٹر بجلی کے تار لگنے سے جاں بحق

لائن مین اور کرین آپریٹر بجلی کے تار لگنے سے جاں بحق

لاہور(خبر نگار)لائن مین اور کرین آپریٹر محکمانہ کام کے دوران جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق محمدعارف لائن مین خانقاہ ڈوگراں سب ڈویژن لیسکو اور عنایت علی کرین آپریٹر11 کے وی لائن سے ٹکرانے کی بنا پر موقع پر فوت ہوگئے ان حادثات کی خبر سنتے ہی آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں خطاب کرتے ہوئے خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، رانا عبدالشکور، ساجد کاظمی، مقصود احمد،مظفر متین، رانا اکرم،حاجی یونس،چوہدری اکرم نے کہا کہ یونین ہذا لیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کرتی رہی ہے کہ جان لیواء حادثات کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کرے معقول ٹی اینڈپی، موقع پر انتظامیہ افراد کا معائنہ اور موجودہ لائنوں کو دونوں جانب ارتھ اور پرمٹ ٹو ورک کے بغیر ہر گز کام نہ کیاجائے کیونکہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں لائن سٹاف کا فرض ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کے بغیر ہر گز کام نہ کریں بلکہ اگر ٹی اینڈپی مکمل نہ ہو تو وہ محکمانہ کام سے انکار کردیں۔ یونین ان کے جائز تحفظ کے لئے ہر ممکن مدد کرے گی لیسکو انتظامیہ نے اگر ایسے حادثات سے بچاؤ کے لئے ضروری اور فوری اقدامات نہ کیئے تو یونین انسانی جانوں اور تجربہ کار لائن سٹاف کومحفوظ رکھنے کے لئے محکمانہ کام روکنے پر مجبور ہوجائیں گے جس کی ذمہ داری لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ہوگی اس موقع پر مطالبہ کیاگیا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں کارکنوں کے محکمانہ واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ ان کے لواحقین/ پسماندگان معاشی مشکلات سے بچ سکیں۔ ا آخر میں مرحومین کے لواحقین کو یقین دلایا کہ یونین ادارہ محکمہ بجلی میں ان کے کسی بچے/بچی بیوہ کو ملازمت دلانے کے لئے پوری کوشش کرے گی۔محکمانہ لاپرواہی اورغفلت کے باعث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں گزشتہ ایک ماہ میں سات بجلی کے کارکن ڈیوٹی پر کام کے دوران حادثہ کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے ۔

مزید : صفحہ آخر