وزیراعلیٰ کا شیخوپورہ کے خاندان کی کسمپرسی اور بیماری سے متعلق خبرپر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس

وزیراعلیٰ کا شیخوپورہ کے خاندان کی کسمپرسی اور بیماری سے متعلق خبرپر نشر ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ کے خاندان کی کسمپرسی اور بیماری سے متعلق سماء نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے خاندن کے سربراہ خالد ، اس کی بیوی اور بچوں کے علاج معالجے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں علاج معالجے کے تمام اخراجات پنجاب حکومت اٹھائے گی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو فوری طور پر متاثرہ خاندان سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : صفحہ آخر