کل بھی پیپلزپارٹی کا کارکن تھا اور آج بھی ہوں، راجہ ریاض

کل بھی پیپلزپارٹی کا کارکن تھا اور آج بھی ہوں، راجہ ریاض

اسلام آباد(خصو صی رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور سے پنجاب کے سابق سینئروزیر راجہ ریاض نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران راجہ ریاض نے کہا کہ انہیں تھوڑی سی غلط فہمی ہوئی تھی جو دور ہوگئی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا یہ حوصلہ ہے کہ وہ کارکنوں کی باتوں پر غور کرتی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کا کوئی جیالا پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ میں کل بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا کارکن تھا اور آج بھی پیپلزپارٹی کا کارکن ہوں۔ راجہ ریاض نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات کے دوران پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اسی طرح فیصل آباد میں بھی یہی صورتحال رہی۔ انہوں نے مسز فریال تالپور کو یقین دلایا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی فیصل آباد میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر