کراچی ، فقیر اگوٹھ میں پولیس مقابلہ ، 3دہشت گرد ہلاک

کراچی ، فقیر اگوٹھ میں پولیس مقابلہ ، 3دہشت گرد ہلاک

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سپرہائی وے پرپولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ایس ایس پی ملیرراؤانوار کے مطابق سپرہائی وے پر واقع فقیرا گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے جمعرات کو کارروائی کی ، دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا،پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تاہم کارروائی میں پولیس کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ایس ایس پی راؤ انوارکے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کا امیر منشی اور اس کے 2 ساتھی شامل ہیں جنہوں نے پولیس کے آنے کے موقع پر پولیس پارٹی پر دستی بموں سے حملہ بھی کیا جو فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمدہوئے ہیں،پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول