فوج کے احتساب کا عمل نہایت خوش آئند اور جرات مندانہ اقدام ہے ، فاروق ستار

فوج کے احتساب کا عمل نہایت خوش آئند اور جرات مندانہ اقدام ہے ، فاروق ستار

کراچی (آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ کے راہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ فوج کا احتساب کا عمل شروع کرنا نہایت خوش آئند اور جرات مندانہ ہے، کرپش کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ،کرپشن ایک قومی مسئلہ ہے قوم کو اس سے چھٹکارا دلانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں شفافیت کے دعوؤں پر بھی سوال اٹھ رہا یہ ملک میں کرپشن کے خلاف کوئی واضح پالیسی کیوں نہیں بنائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے کرپشن کے خلاف جو بات کی اس کو آج پورا کرکے دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا کرپشن ایک قومی مسئلہ بن چکا ہے اسے ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں

مزید : کراچی صفحہ اول