کراچی میں پولیس پر حملے میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار

کراچی میں پولیس پر حملے میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)قانون نافذکرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا جب کہ ملزم واقعے سے چند لمحے پہلے ہیلمٹ پہنے بریانی کی دکان پر آیا تھا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ماضی میں ایک کالعدم تنظیم سے وابستہ رہا ہے جب کہ ملزم کو مزید تفیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول