اورنگی ٹاؤن میں ایک بار پھر انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی

اورنگی ٹاؤن میں ایک بار پھر انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی

کراچی(کرائم رپورٹر)پولیو ورکرز کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی شہادت کے افسوسناک واقعے کے بعد اورنگی ٹاؤن میں ایک بار پھر انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے۔ پولیو ورکز کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ سندھ پولیس کے اسپیشل کمانڈوز کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کے خلاف دہشت گردوں کی ظالمانہ کارروائیاں بھی ورکرز اور پولیس اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں کر سکیں۔ 7 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے اگلے ہی روزجمعرات کو اورنگی ٹاؤن میں ایک بار پھر انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔ پولیو کے خاتمے کا عزم لئے ورکز گھر گھر پہنچ کر بچوں کو ویکیسن پلاتے رہے،جبکہ پولیس اہلکار اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ان کی حفاظت یقینی بناتے رہے تاہم گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد پولیو ورکز کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ انسداد پولیو مہم میں درپیش تمام تر خطرات کے باوجود محکمہ صحت انتظامیہ اور پولیس اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول