صوبے میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی میں مزید صبر آزمائی کی گنجائش نہیں ، پرویز خٹک

صوبے میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی میں مزید صبر آزمائی ...

 پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرز پر ترقی دینے اور آئندہ سیزن میں سیاحوں کی سہولت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وہ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے تیسرے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سینئر وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان، سیکرٹری بلدیات ، قائم مقام ڈائریکٹر کا غان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے علاوہ خزانہ، جنگلات اور زراعت کے محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پورے صوبے کیلئے یکساں پالیسی اور ترقیاتی حکمت عملی طے کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو جی ڈی اے کیلئے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرز پر بورڈ وضع کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے کی ترقی کی سمت کا تعین کرکے مضبوط بنیاد رکھ دی ہے جو قابل عمل اور دیگر صوبوں کیلئے ترقی کا پیمانہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی سوچ صوبے میں سیاحت کے فروغ کو سرعت دے گی۔ انہوں نے گلیات اور کاغان کیلئے بلڈنگ کوڈز یکساں بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ماحولیات کے دیگر پہلو اور سینی ٹیشن کو مد نظر رکھنے اور اس سلسلے میں ماہرین کی خدمات سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ترقی کا عمل بلا روک ٹوک جاری رہنا چاہیے اور وسائل کا منصفانہ استعمال بقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ترقیاتی حکمت عملی یکساں، تیز تر اور حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو رولز سادہ، آسان اور قابل عمل بنانے اور اس مقصد کیلئے متعلقہ شعبوں کے ماہرین سے استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازی زمینی حقائق اور تبدیلی کی سوچ کی عکاس ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ معاشی ترقی کو بھی خاطر خواہ فروغ ملے گا۔

مزید : پشاورصفحہ اول