پشاور کار خانوں مارکیٹ میں محکمہ ایکسائز کا آپریشن ، 5مارکٹیں سیل

پشاور کار خانوں مارکیٹ میں محکمہ ایکسائز کا آپریشن ، 5مارکٹیں سیل

 پشاور(کرائمز رپورٹر) پشاورکارخانوں مارکیٹ میں محکمہ ایکسائز نے کارخانوں مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے 5مارکیٹوں کو سیل کردیامحکمہ ایسائز کے آپریشن کے خلاف دکانداروں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں محکمہ ایکسائز نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے کارخانوں مارکیٹ کی 5مارکیٹوں کو سیل کردیا محکمہ ایکسائز کے مطابق کاروائی ٹیکس نہ دینے والے افراد کے خلاف کی ہے اور مزکورہ مالکان پر 11کروڑ روپے کا ٹیکس واجب الادا ہیں دوسری جانب محکمہ ایکسائز کی جانب سے کئے جانیوالے اس آپریشن کے خلاف دکاندار سراپا احتجاج بن گئے اور کارخانوں روڈپر ٹائر جلا کرسڑک کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا اور محکمہ کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی مظاہرین کو منتشر اور سڑک پر ٹریفک روانی بحال کرانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور تاجروں سے مزاکرات کرنا شروع کردئیے ہیں اس احتجاج کے باعث پشاور اور خیبر ایجنسی کی طرف جانیوالے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول