کراچی ، 14ویں بین الاقوامی ای بینکنگ کانفرنس و نمائش کا انعقاد ک

کراچی ، 14ویں بین الاقوامی ای بینکنگ کانفرنس و نمائش کا انعقاد ک

راچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیکنالوجی ادارے Avanza Solutions نے چودہویں ای۔ بینکنگ کانفرنس میں جدت سے آراستہ بے شمار ای۔ بینکنگ سلوشنز پیش کئے ۔یہ تقریب کراچی میں منعقد کی جانے والی سب سے بڑی اور مقبول ترین ای بینکنگ کانفرنس ہے جس میں نمائش کا بھی اہتمام کیا جاتاہے۔اس تقریب میں Avanzaکی جانب سے صارفین کو ان کے آس پاس مخصوص شاپنگ ڈیلز اور الرٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا۔یہ بیکن ٹیکنالوجی سے لیس ایک موبائل مارکیٹنگ پلیٹ فارم اورمقام کے بارے میں آگاہ کرنے والی ایپلیکیشن ہے۔یہ ایپلیکیشن کاروباری اداروں کو ان کے صارفین سے رابطے میں رہنے، انہیں آگاہ کرنے، اور انہیں خوش آمدید کہنے کے مواقع فراہم کرتی ہے ۔Avanza Solutions کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ایم او وقاص مرزا نے بینکنگ سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ،’’ ہماری کمپنی صنعت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے جدید سلوشنز فراہم کرنے کے لئے پرجوش طریقے سے کام کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزیدکہا ،’’ ٹیکنالوجی مسلسل تبدیلی کے مراحل طے کررہی ہے اور ترقی کی ان منازل کوطے کرنے کیلئے ہمیں اسے اپنانے اور وقت کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔ہم جدید طریقہ کار کے تحت روایتی مسائل سے نمٹنے کیلئے نئے اقدامات پر کام کر رہے ہیں جس کی ایک مثال بیکن ٹیکنالوجی سے لیس صارفین کو ان کے آس پاس مخصوص شاپنگ ڈیلز اور الرٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والا ایک B2Cاور B2Bپلیٹ فارم ہے۔‘‘ Avanza Solutions نے کانفرنس میں منعقدہ پینل مذاکرات میں بھی شرکت کی جس کا موضوع ’’ بینکنگ میں جدیدرجحانات‘‘ تھا۔مزید برآں، کانفرنس میں انڈسٹری کے بہت سے اہم صنعت کاروں اور تجربہ کار بینکاروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا کہ وہ آئیں اور پاکستان میں ای۔ بینکنگ کے مستقبل کے سفر کا آغاز کریں۔ اس موقع پر Avanza Solutions کے سی ای او محمود کپوروالا نے کہا،’’Avanza Solutions کے ہر کام میں جدت اور سروس کا معیارسب سے بہتر ہے۔ہم Avanziansہمیشہ سے آگے بڑھنے اور بہتر ی کی کوششوں میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اس کا ثبوت پوری کمپنی کی جدوجہد ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے ہمارا کلچر اس شاندار ذہنیت کے ذریعے Avanza فیملی کے ہر رکن کے دل میں گھر کرتا جارہا ہے ۔‘‘اپنے قیام کے بعد سے Avanza Solutions پاکستان میں سافٹ ویئر سلوشنز فراہم کرنے والے ان چند اداروں میں سے ایک ہے جو ترقی پسندانہ پیشرفت کی جانب گامزن ہیں اور جس کا مقصد اور جستجو دنیا بھر میں پاکستان کے پرچم کو بلند کرنا ہے۔گزشتہ 16سالوں سے Avanza Solutions ،45 ممالک میں 300 سے زائد انٹرپرائزصارفین کو سافٹ ویئر سولوشنزاور پروڈکٹ ڈیولپمنٹ کی خدمات فراہم کررہا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر