آرمی چیف نے اپنی تقریر پر عمل شروع کر دیا، اعجاز احمد چوہدری

آرمی چیف نے اپنی تقریر پر عمل شروع کر دیا، اعجاز احمد چوہدری

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کااحتسابی عمل کے تحت فوجی افسران کو برطرف کر نا اُن کا جرات مندانہ اقدام ہے ،احتساب کے حوالے سے آرمی چیف نے اپنی تقریر پر عمل شروع کر دیا ہے جو کہ سولین حکومت کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں ہے ،پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ با شانہ کھڑی ہے ، موجودہ کر پٹ اور بددیانت ٹولہ احتساب کے لیے تیا ر ہو جائے ۔انہوں نے کہا کہ سب کا بلا تقریق احتساب ہو نا چا ہیے،تحریک انصاف ملک میںآئین اور قانو ن کی حکمرانی قائم کر نے کے لیے جد وجہد میں مصروف عمل ہے ،کرپشن اور دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر امن کاقیام ممکن نہیں،دولت لوٹ کر باہر لے جانے والوں لیٹروں سے پائی پائی وصول کی جا ئے ،ملک میں کرپشن کی سزا ،سزائے موت ہو نی چاہیے، ملک کو دنوں ہاتھو ں سے لوٹنے والوں کا منتقی انجام قریب ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر