وزیراعلیٰ پنجاب کاکروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب کاکروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 5 افراد کے جاں بحق ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر