اپ گریڈیشن کی واپسی ،اے جی آفس ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

اپ گریڈیشن کی واپسی ،اے جی آفس ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

لاہور (کامر س رپورٹر)اے جی آفس کے ملازمین نے اپ گریڈیشن کی واپسی کے خلاف گزشتہ روز قلم چھوڑ ہڑتال کی جس کے باعث مختلف کاموں کے لئے آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ملازمین نے دفتر کے احاطہ میں احتجاج بھی کیا اور اکاؤنٹ جنرل کے خلاف نعرہ بازی بھی کی ۔تفصیلات کے مطابق اے جی افس کے ملازمین کو سال 2011 میں اپ گریڈیشن دی گئی تھی جس کے تحت تمام سکیل کے اپ گریڈیشن کر دی گئی تھی ۔ موجودہ اے جی نے اس اپ گریڈیشن کی واپسی کے لئے ایک کمیٹی بنائی ہے جو اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔ ملازمین اے جی کی جانب سے کمیٹی بنائے جانے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ہیں انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز قلم چھوڑ ہڑتال کی اور احتجاج کیا ۔ پنجاب سول اکاؤنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی فوری طور پر ختم کی جائے اگر اس ایشو کو ختم نہ کیا گیا تو جلد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائے گا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر