خاتون کو ملازمت کے نام پر لوٹنے والے نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج

خاتون کو ملازمت کے نام پر لوٹنے والے نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)پولیس ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیتے ہوئے خاتون کو لوٹنے والے نوسرباز کے خلاف عدالتی حکم پر رمناپولیس نے چاروناچارمقدمہ درج کرلیاہے۔مدعیہ مقدمہ مارگریٹ نامی مسیحی خاتون نے مقامی عدالت میں بائیس اے کے تحت اندراج مقدمہ کے لئے دی گئی درخواست میں موقف اختیارکیاکہ ملزم طارق محمود اپنے آپ کو انسپکٹر لیگل پولیس ظاہرکرتاتھاجس نے مدعیہ کو ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیتے ہوئے 65ہزار روپے لئے۔بعدازاں ٹال مٹول سے کام لیتارہا۔سات مارچ کومدعیہ نے ملزم سے رابطہ کیاتوجی ٹین فوربلوالیاجہاں ملزم نے اپنے ہوس کانشانہ بنانے کی کوشش کی دوران کپڑے پھاڑ دیئے۔اس واقعہ کی درخواست متعلقہ تھانہ رمناکو دی لیکن پولیس ملزم کے ساتھ مل گئی اورقانونی کارروائی نہ ہوسکی۔متاثرہ خاتون کی درخواست پر عدالت نے پولیس کواندراج مقدمہ کا حکم دیدیاجس پر گزشتہ روز پولیس نے چاروناچار مقدمہ نمبر147بجرم 354/170درج کرلیاہے۔