آصف علی زردادی کیخلاف ارسس ٹریکٹر اور گولڈ ریفرنسز کا اصل ریکارڈ طلب

آصف علی زردادی کیخلاف ارسس ٹریکٹر اور گولڈ ریفرنسز کا اصل ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زردادی کے خلاف ارسس ٹریکٹر اور گولڈ ریفرنسز کا اصل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق این قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق صدر کی بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں کی سماعت کی۔ دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر عدنان طاہر ایوب نے فاضل عدالت کو بتایا کہ احتساب عدالت کو آصف علی زرداری کی بریت کے احکامات جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ نیب ریفرنسز پہلے راولپنڈی کی احتساب عدالت میں زیر سماعت تھے، اسلام آباد منتقلی کے لئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ انہوں نے استدعا کی کہ ارسس ٹریکٹر اور گولڈ ریفرنسز میں آصف علی زرداری کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اس پر فاضل عدالت نے دونوں ریفرنسز کا اصل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ہے۔