پاسکو ملک بھرسے گندم خریداری مہم کا آغازیکم مئی سے کریگا

پاسکو ملک بھرسے گندم خریداری مہم کا آغازیکم مئی سے کریگا

لاہور (کامرس رپورٹر )پاسکو ملک بھرسے گندم خریداری مہم2016کا آغازیکم مئی سے کرے گا، کاشتکار وں میں25اپریل سے باردانہ کی فراہمی کی جائے گی،رواں سال گندم خریداری کا ہدف10 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے۔پاسکو کے ترجمان جاوید سندھو کے مطابق پاسکو کی طرف سے ملک بھر میں 10خریداری زونز بنائے گئے ہیں جبکہ ہر زون میں متعدد خریداری سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں کاشکاروں سے 1300روپے فی 40کلو گرام کے حساب سے گندم کی خریداری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار وں میں25اپریل سے باردانہ کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا جبکہ یکم مئی سے گندم خریداری مہم کا باقاعدہ آغاز کیاجائے گا،انہوں نے بتایا کہ رواں سال سرکاری طور پر گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ کا شتکا روں کو باردانہ ایک ایکڑ کے حساب سے 8 سے 12بوری فراہم کیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر