ٹریکٹرٹرالی سے گرکرمزدورشدیدزخمی ہوگیا

ٹریکٹرٹرالی سے گرکرمزدورشدیدزخمی ہوگیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ نون کے علاقہ جھنگی سیداں میں ٹریکٹرٹرالی سے گرکرمزدورشدیدزخمی ہوگیا۔پولیس نے ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔مدعیہ مقدمہ مسماۃ رقیہ بی بی نے پولیس کوبتایاکہ مدعیہ کاخاوندقاضی میاں نورحسین ٹریکٹرٹرالی پر مزدوری کرتاتھا۔ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیورملزم عبدالرحمان نے لاپروائی کامظاہرہ کیاجس کی وجہ سے مدعیہ کا خاوند ٹرالی سے گرکرشدیدزخمی ہوگیاہے۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر