تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ،خلیل بشیر عمرزئی

تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ،خلیل بشیر عمرزئی

چارسدہ(بیورورپورٹ )تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمرزئی نے کہا ہے کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں تعلیمی میدان میں انقلابی اصلاحات کرکے صوبے میں تعلیمی انقلاب برپا کیا ہے ۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر قوم سے مذاق کر رہی ہے ۔وہ گورنمنٹ پرائمری سکول پڑانگ نمبر 2 کے طلبا ء میں مفت یونیفارم کے تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب سے ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر حاجی قاسم علی خان محمد زئی نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر ناظم امیر غزن خان ،مرزا احسان اللہ ،حاجی کفایت اللہ ، عصمت اللہ خان ، حاجی سبز علی ، چیئر مین زبیر خان ، محمد نواز خان ، وحید درانی،سینئر صحافی نورالوہاب ،دوخت علی ، طفیل جان، عمائدین علاقہ، سکول ہیڈماسٹر احمد جان خان اور دیگر مدرسین بھی مو جو د تھے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمرزئی اور اپوزیشن لیڈر قاسم علی خان محمد زئی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر بلند وبانگ دعوے کرکے زبانی جمع خرچ سے صوبے کے عوام کے ساتھ تبدیلی کے نام پر تضحیک کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عسوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر صوبے میں پرائمری سطح سے لیکر یونیورسٹیز تک تعلیمی اداروں کا جال بچھایا ۔انہوں نے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول پڑانگ نمبر 2 کے بچوں کیلئے مفت یونیفارم ، کاپیاں ، سکول بیگز اور سٹیشنری کی فراہمی یقینی بناکر غریب طلباء کیلئے تعلیم کے دروازے کھول دیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر