کسٹم ایکٹ کیخلاف تاجر برادری متحد ہے ،پوردل خان

کسٹم ایکٹ کیخلاف تاجر برادری متحد ہے ،پوردل خان

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن تاجران سواڑی بازار کے صدر پوردل خان اور سواڑی بازار کے چئیر مین حاجی بشیر احمد نے کہاہے کہ کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف بونیر کی پوری تاجر برادری متحد ہیں ۔ہم نے ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر برادری کے اپیل پر پورے بونیر میں مکمل شٹر ڈاؤن کی کال دی تھی ،سواڑی بازار سمیت ضلع کے تمام تجارتی بازار مکمل بند تھے ۔ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے 2009 سے لیکر ابتک دہشت گردی ،آرمی اپریشن ،سیلابوں اور زلزلہ کے تکالیف برداشت کئے ،صوبائی اور مرکزی حکومت فوری طور پر کسٹم ایکٹ کے فیصلے کو واپس لے ۔بونیر کی ضلعی انتظامیہ تاجربرادری کو بے پرچے دینے سے گریز کرے ۔معمولی دکاندار کو ہزاروں روپے کے پرچے دیکر انہیں کاروبار چھوڑنے پر مجبور کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔صدر پوردل خان نے کہا کہ کسٹم ایکٹ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے خلاف سازش ہے ۔ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو وہ سہولیات میسر نہیں ہے جو ہمارے صوبہ کے دیگر اضلاع میں موجود ہیں ،یہاں کے عوام کئی سالوں سے دہشت گردی کی وجہ سے خسارے کا شکار ہیں ۔صوبائی اور مرکزی حکومتوں کو یہاں کے عوام کے لئے بھر پور ترقیاتی پیکج کا اعلان کرنا چاہئے تھا ۔مگر انہوں نے الٹا یہاں کے عوام پر کسٹم ایکٹ کے نفاذ کا اعلان کرکے عوام کی محرومیوں میں اضافہ کردیا ہے ،تاجر رہنماؤں نے کہا کہ بونیر ک کی ضلعی انتظامیہ نے اپنی کار کردگی بڑھانے کے لئے معمولی دکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانے لگائے جو انتہائی ظلم ہیں ،انہوں نے کہا کہ کسٹم ایکٹ کے خلاف ہم کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر