نئی صنعتی بستی کا قیام اولین ترجیح ہے ،عبدالکریم

نئی صنعتی بستی کا قیام اولین ترجیح ہے ،عبدالکریم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت عبدالکریم نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد گدون صنعتی بستی کے سابقہ مراعات کی بحالی کے ساتھ ساتھ نئی صنعتی بستیوں کے قیام کے ذریعے صوبے کی ترقی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہے۔ اور اس مقصد کے حصول کے لئے قومی وطن پارٹی حکومت میں شامل ہوئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شمشہ خیل صوابی میں حاجی عبدالمتین کی صدارت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔جس میں سماجی شخصیات ‘تحریک انصاف اور دیگر پارٹیوں کے کارکنو ں حاجی عنصر علی ‘مسمر خان ‘شمیم اکبر ‘حاجی متین‘ولی کاکا ‘رشید‘تاجبر خان ‘رمضان علی ‘سہراب ‘نعیم ‘شیر زمین خان ‘اسرار ‘سید فروش نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ضلع صوابی کے چےئرمین مسعود جبار خان نے اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی وطن پارٹی ہی پختونوں کی نمائندہ پارٹی ہے‘اس کا ثبوت مردم شماری جیسے اہم مسئلے پرہماری پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹی کانفرنس کا کامیاب انعقاد ہے آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے اقتصادی راہداری‘فاٹا ‘ صوبے اور پختون قوم کے حقوق کے ہر مسئلے پر ہمیشہ مثبت اور فعال کردا رادا کیا ہے اور افغانستان ‘ پاکستان کے درمیان مسائل کے حل کے لئے آج بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔ پختون خواہ کے صنعتوں کے انچارچ معاون خصوصی کریم خان نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی صرف عوام کی خدمت کے لئے حکومت میں شامل ہوئی ہے‘ہمارا مقصد گدون امازئی کی سابقہ مراعات کی بحالی کے ساتھ ساتھ نئی صنعتی بستیوں کے قیام کے ذریعے صوبے کی ترقی اور بے روزگاری ختم کرنے کے لئے کام کرنا ہے۔اس کے علاوہ پیہور ہائی لیول کینال کی توسیعی پروگرام کے ذریعے لاکھوں ایکڑ اراضی بھی زیر کاشت لائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ آفتاب شیرپاؤ نے ہمیشہ ضلع صوابی کو خصوصی اہمیت دی ہے ‘اس کا ثبوت گیس کی فراہمی اور گدون صنعتی بستی کی مراعات‘شاہ منصور میں باچا خان کمپلیکس وغیرہ ہیں۔اس موقع پر فیاض علی خان ‘زاہد باچا‘روزی امین اور حلقہ 31کے چےئر مین شوکت ایاز خان پپو ‘حاجی حلیم خان اور امجد خان نے بھی خطاب کیا #