ملک اور اسلام دشمن عناصر سازشوں میں مصروف ہے ،مولانا ہاشم

ملک اور اسلام دشمن عناصر سازشوں میں مصروف ہے ،مولانا ہاشم

چارسدہ (بیورو رپورٹ )جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ میں سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابری ہے۔ملک دشمن او ر ا اسلام دشمن قوتیں نہ صرف پاکستان بلکہ دین اسلام کے خلاف بھی سازشیں کر رہے ہیں جن کو ناکام بنانے کیلئے جے یوآئی ہر اول دستے کا کر دار اد ا کر رہی ہے۔ مولانا محمد ہاشم خان ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام یونین کونسل کانگڑہ اور حاجی زئی کا مشترکہ اجلاس زیر صدار ت ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان منعقد ہو ا۔ اجلاس میں شبقدر کے امیر مولانا ہدایت الحق ،مولانا عبدالوکیل ،ضلعی جائنٹ سیکرٹری مفتی طاہر اللہ ،سر پرست اعلی مولانا لطف الرحمان اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان نے پارٹی کے تنظیمی امور پر اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ غیر یقینی صورتحال کے تناطر میں پارٹی تنظیموں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ کارکنوں کے ساتھ ساتھ عوام الناس سے قریبی روابط بہتر بنا کر جمعیت کا پیغام گھر گھر پہنچائے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں۔ انہوں نے کہاکہ جے یوآئی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اسلامی نظام کے نفاذ اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف بر سر پیکار ہے ۔ آج ملک دشمن او ر ا اسلام دشمن قوتیں نہ صرف پاکستان بلکہ دین اسلام کے خلاف بھی سازشیں کر رہے ہیں جن کو ناکام بنانے کیلئے جے یوآئی ہر اول دستے کا کر دار اد ا کر رہی ہے۔نہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ میں سب سے بڑی قوت بن کر ابھری ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر